فیس بک نے ایک نئے فیچر کے تجربات شروع کیے ہیں۔ اس فیچر سے صارفین فیس بک پر رہتےہوئے انسٹاگرام پر بھی سٹوریز پوسٹ کر سکیں گے۔ اس کراس پوسٹنگ سٹوریز فیچر سے صارفین انسٹاگرام پر بھی سٹوریز پوسٹ کر سکیں گے۔سوشل نیٹ ورک نے 2017 میں ایک ٹول پیش کیا تھا، جس سے صارفین انسٹاگرام سٹوریز کو فیس بک پر پوسٹ کر سکتے تھے۔تاہم اس ٹول سے دوسرے طریقے سے کراس پوسٹنگ نہیں ہو سکتی تھی۔
ایپ ریسرچر جین منچن وونگ نے ایک نیا فیچر دریافت کیا ہے۔

یہ فیچر Share Story to Instagram اس فیچر کو پرائیویسی سیٹنگ سے فعال کیا جا سکتا ہے۔اسے فعال کرنے سے Share to Story کا بٹن فعال ہو جاتا ہے۔
فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس فیچر کے تجربات کر رہے ہیں تاکہ صارفین اپنے لمحات کو زیادہ آسانی سے شیئر کر سکیں۔فیس بک اور انسٹاگرام کی آڈینس مختلف طرح کی ہے ۔ اس فیچر سے صارفین اپنی سٹوریز کو دونوں پلیٹ فارمز پر شیئر کر سکیں گے۔